دوہری شہریت اور اقامہ کی بنیاد پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ملتوی کر دی

منگل 18 جنوری 2022 16:19

دوہری شہریت اور اقامہ کی بنیاد پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی   نا اہلی کیلئے  دائر  درخواست پر  سماعت    ملتوی کر دی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2022ء) سپریم کورٹ نے د ہری شہریت اور اقامہ کی بنیاد پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی   نا اہلی کیلئے  دائر  درخواست پر  سماعت درخواست گزار روشن علی کے وکیل حامد خان کی التوا کی  درخواست پر ملتوی کر دی ۔ عدالت عظمی نے وکلا سے  معاونت طلب کرتے ہوئے  فریقین کو قانونی نقطہ پر تیاری کرنے کا حکم دیدیا ۔

منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال کی  سربراہی میں تین رکنی بینچ نے د ہری شہریت اور اقامہ کی بنیاد پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر کی   نا اہلی کیلئے  دائر  درخواست پر سماعت کی  ۔دوران سماعت مراد علی شاہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف  اپنایا کہ د ہری شہریت کا فیصلہ آنے پر استعفی دے کر  مراد علی شاہ نے دوبارہ الیکشن لڑا جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ اس کا مطلب ہے  کہ  آپ کے موکل  نا اہلی کا سامنے کرنے کے عادی ہوگئے ہیں،مراد علی شاہ کیخلاف نا اہلی کی تیسری مرتبہ درخواست دائر ہوئی ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ  نا اہلی تاحیات ہوگی،شہریت ترک کرنے کا سرٹیفیکیٹ آجائے تو کیا نا اہل فرد الیکشن لڑ سکتا ہے،سینیٹرز د ہری شہریت کیس  میں لارجر بینچ فیصلہ دے چکا ہے، وکلا اس معاملہ پر عدالت کی معاونت کریں کہ د ہری شہریت معاملہ پر نا اہلی مستقل ہوگی یا عارضی ۔

(جاری ہے)

عدالت عظمی نے  فریقین کو قانونی نقطہ پر تیاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے معاملہ پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments