تحریک انصاف کے رہنما سید ذوالفقار بخاری کا ابوظہبی حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

منگل 18 جنوری 2022 17:02

تحریک انصاف کے رہنما سید ذوالفقار بخاری کا ابوظہبی حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2022ء) تحریک انصاف کے رہنما سید ذوالفقار بخاری نے ابوظہبی حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری نے پاکستانی شہری سمیت تین افراد کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک روزی روٹی کمانے والے معصوم لوگوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں