
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ‘5ہزار نئے کیس سامنے آگئے‘10ہلاکتیں
ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 881 ہوچکی ہے جن میں 827 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے.نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
میاں محمد ندیم
منگل 18 جنوری 2022
17:05

(جاری ہے)
اس کے علاوہ مزید ایک ہزار 125 افراد بیماری سے صحت یاب ہونے میں کامیاب رہے اور مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار 611 ہوگئی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ میں 3 ہزار 430 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 6 اموات ہوئی ہیں‘پنجاب میں 980 کیسز اور ایک موت رپورٹ ہوئی ہے اسی طرح خیبرپختونخوا 108 کیسز اور 3 اموات‘بلوچستان میں 24 کیسز‘اسلام آباد میں 479 کیسز‘گلگت بلتستان میں ایک کیس اور آزاد جموں و کشمیر 12 نئے کیس سامنے آئے ہیں.
کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہ 38.79 فیصد تک جاپہنچی ہے ملک کے صنعتی و تجارتی حب کراچی میں صرف عام شہری بلکہ طبی ورکرز بھی شدید متاثر ہیں، بتایا جارہا ہے کہ حالیہ لہر کے دوران 500 سے زائد ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس بیماری کا نشانہ بنے. دو روز قبل ایک سینیئر ڈاکٹر پروفیسر صلاح الدین شیخ کووڈ کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سینکڑوں ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اس وقت وبا کا شکار ہیں. گزشتہ روز این سی او سی نے کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے پیش نظر تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کو موخر کردیا تھا این سی او سی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ کیسز کی مثبت شرح کو دیکھ کر کیا جائے گا سندھ میں کورونا وائرس کے ویرینٹ ”اومیکرون“ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے ایس او پیز پر عمل درآمد میں سختی برتنے کے ساتھ تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے. تین روز قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبے میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھتے ہوئے سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا.متعلقہ عنوان :
اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
اسلام آباد سے متعلقہ
اسلام آباد خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان کے سابق وزیر خارجہ انتقال کر گئے
-
وفاقی وزیر شازیہ مری کی این ایس ای آر سروے کنٹرول سنٹر آمد ،ڈی جی نوید اکبر نے سروے کے مختلف مراحل پر بریفنگ دی
-
ملک سیاسی عدم استحکام سے دوچار، مرکز، پنجاب اور بلوچستان کی حکومتیں تماشہ بن گئیں ‘سراج الحق
-
الیکشن کی تاریخ کے اعلان تک عوام کا سمندر اسلام آباد سے واپس نہیں جائیگا، عمران خان
-
حکومت نے موبائل فونز، ہوم اپلائنسز ، گاڑیاں، سگریٹس اور چاکلیٹس سمیت 38 اشیا ء کی درآمد پر پابندی عائد کر دی
-
لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی کے فیصلے سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی، وزیراعظم
-
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونامہنگا ہو گیا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر200روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گیا
-
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی8ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
-
مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کا معاملہ، خاتون ٹک ٹاکر نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی
-
کراچی،عبدالستار ایدھی اورینج لائن بس منصوبہ کے آغاز کا وقت قریب آگیا،اورینج لائن کی 20 بسیں کراچی پہنچ گئیں
-
4سال میں ملک کوتباہ کرنے والا شہبازشریف سے 4 ہفتوں کا حساب مانگ رہا ہے
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.