پورٹ قاسم پر ایم ایس سی دھنتیا کے انجن میں تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے ، علی زیدی

منگل 18 جنوری 2022 17:08

پورٹ قاسم پر ایم ایس سی دھنتیا کے انجن میں تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے ، علی زیدی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2022ء)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے پورٹ قاسم پر ایم ایس سی دھنتیا کے انجن میں تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت بحری امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایم ایس سے دھنتیا کی برتھنگ شروع ہوگئی ہے ۔ جہاز کے انجن میں تکنیکی خرابی آئی تھی جسے فوری دور کر دیا گیا ہے ۔علی زیدی نے میڈیا سے کہا کہ بغیر تصدیق کے خبریں چلانے سے گریز کیا جائے ۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments