قومی محکمہ صحت کا تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ

تعلیمی اداروں میں آئندہ دو ہفتوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی جائے گی، زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتہ بند رکھے جائیں گے۔ قومی محکمہ صحت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 18 جنوری 2022 18:09

قومی محکمہ صحت کا تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری 2022ء) قومی محکمہ صحت نے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت تعلیمی اداروں میں آئندہ دو ہفتوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی جائے گی، زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتہ بند رکھے جائیں گے۔ اے آروائی کے مطابق قومی محکمہ صحت نے ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اہم فیصلے کیے ہیں، جس کے تحت تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ مہم چلائی جائے گی، کورونا ٹیسٹنگ آئندہ دو ہفتوں میں کی جائے گی، کورونا ٹیسٹنگ میں زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتہ بند رکھے جائیں گے، 12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن بھی لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن کا آغاز یکم فروری سے ہوگا۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں میں 100 فیصد طلباء کی ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے گی۔ دوسری جانب ین سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں ہفتے میں 3 روزکرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں وفاقی وزیر اسد عمر اور نیشنل کوارڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال کی زیر صدارت اجلاس  ہوا، جس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور صوبائی وزرائے تعلیم شریک ہوئے۔

اجلاس میں کورونا پھیلائو روکنے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی اجلاس میں کورونا صورتحال اور اومی کرون کی موجودہ لہر کے دوران تعلیمی سرگرمیوں پر غور کیا گیا۔ این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں ہفتے میں 3 روزکرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں 7 روز کے لیے اسکولز کو آن لائن کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تجویزکردہ نئے ایس اوپیز پر مشاورت کی گئی، عمل درآمد آئندہ 48 گھنٹوں میں تمام شراکت داروں کی حتمی مشاورت کے بعد ہوگا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کورونا پازیٹو کیسز کے تحت کیا جائے گا جس کے لیے تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر کورونا کی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں