سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس یکم فروری کو ہوگا

منگل 18 جنوری 2022 18:52

اسلام آباد۔18جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔18 جنوری2022ء) :سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس  گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے  اعزاز میں یکم فروری 2022  کو فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد ہوگا ۔  تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس  گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے  اعزاز میں  فل کورٹ ریفرنس یکم فروری کو ہوگا ،فل کورٹ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان ،اٹارنی جنرل آف پاکستان، وکلاء تنظیموں کے عہدیداران اور سنیئر وکلاء شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

  چیف جسٹس گلزار احمد ، اٹارنی جنرل ، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اور صدر سپریم کورٹ بار فل کورٹ ریفرنس میں   اپنے خیالات کا اظہار بھی کریں گے ۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد 2 فروری 1957 کو کراچی میں پیدا ہوئے، چیف جسٹس گلزار قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1986 کو ہائی کورٹ اور 1988 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے،،2 اگست 2002 کو بطور سندھ ہائی کورٹ جج حلف اٹھایا اور 16 نومبر 2011ء  کو سپریم کورٹ کے جج بنے،جسٹس گلزار نے 21 دسمبر 2019 کو بطور چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھایا  ، چیف جسٹس گلزار احمد   کی مدت ملازمت یکم فروری 2022 ء  کو ختم ہو رہی ہے اور وہ اسی روز ریٹائر ڈ ہو جائینگے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں