پاکستان اور قطر کا دوطرفہ تعاون خصوصاً توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

منگل 18 جنوری 2022 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) پاکستان اور قطرنے دوطرفہ تعاون خصوصاً توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیر توانائی حماد اظہر اور قطر انرجی کے چیف ایگزیکٹو Sharida al kaabiکے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کے دوران طے پایا۔

(جاری ہے)

حماد اظہر نے عالمی سطح پر گیسکی قلت کے باوجود ایل این جی کی بروقت فراہمی یقینی بنانے پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔

ممتاز پاکستانی کمپنیوں کے کنسورشیم کے اشتراک سے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے قطر انرجی کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے سرکاری شعبے کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مالیاتی سرمایہ کاری کے بارے میں فیصلہ جلد ہوگا اور یہ پاکستان کے توانائی کے تحفظ میں ایک اور اہم سنگ میل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں