وفاقی وزیر حماد اظہر نے گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کا فارمولا بتا دیا

ن لیگ والے ہر مسئلے پر عوام کو گمراہ کرتے ہیں، اسٹیٹ بینک اور اسکے تمام اثاثے وفاقی حکومت کی ملکیت ہی رہیں گے،وفاقی وزیر حماد اظہر

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 18 جنوری 2022 19:31

وفاقی وزیر حماد اظہر نے گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کا فارمولا بتا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 18 جنوری 2022) ن لیگ والے ہر مسئلے پر عوام کو گمراہ کرتے ہیں، اسٹیٹ بینک اور اسکے تمام اثاثے وفاقی حکومت کی ملکیت ہی رہیں گے،وفاقی وزیر حماد اظہر نے گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کا فارمولا بتا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ نئے قانون کے تحت اسٹیٹ بینک کا بورڈ گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر توانائی حماد اظہر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر حماد اظہر کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن والے ہر مسئلے پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نئے قانون کے تحت اسٹیٹ بینک کا بورڈ گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹاسکتا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک گورنر کے تعین کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہی رہے گا، اسٹیٹ بینک اور اس کے تمام اثاثے وفاقی حکومت کی ملکیت ہی رہیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ ہم اپوزیشن کے ساتھ چیئرمین نیب اور انتخابی اصلاحات پر بات کرنا چاہتے ہیں، عدلیہ میں تقرریوں کے طریقہ کار پر بھی اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن کی قیادت اس پر فوکسڈ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہماری حکومت کے آنے کے وقت سے اس میں لگے ہوئے ہیں کہ یہ حکومت جانے والی ہے، مریم نواز کی باتوں پر اب تو بچے بھی ہنستے ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق حکومت نے سنجیدہ پالیسی بنائی، جن ملکوں میں اسٹیٹ بینک خودمختار ہے وہاں افراط زر میں کمی ہے۔حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف گورنر کا اختیار رکھتی ہے، یورپ میں جتنا اسٹیٹ بینک آزاد ہے اتنا پاکستان میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک ماہ کے لیے صنعتی گیس گھریلو صارفین کو منتقل کی جاتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں