ْسپریم کورٹ نے چوری شدہ گاڑیوں کی خریدوفروخت کے ملزم مرتضی حسن کی ضمانت درخواست خارج کردی

بدھ 19 جنوری 2022 14:16

ْسپریم کورٹ نے چوری شدہ گاڑیوں کی خریدوفروخت کے ملزم مرتضی حسن کی ضمانت درخواست خارج کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) سپریم کورٹ نے چوری شدہ گاڑیوں کی خریدوفروخت کے ملزم مرتضی حسن کی ضمانت درخواست خارج کردی۔ بدھ کو عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ٹرائل کورٹ کو تین ماہ میں مقدمہ کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا ۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ ملزم حسن مرتضی کیخلاف چوری شدہ گاڑیوں کی خریدوفروخت کے 4 ایف آئی آر درج ہے۔ وکیل ملزم نے کہاکہ میرے موکل شریک ملزم ہے،مرکزی ملزم کی ضمانت ہو چکی ہے،موکل 4 ماہ سے جیل میں ہے، تاحال چالان بھی جمع نہیں ہوا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں