وفاقی وزیر سید فخر امام کی زیر صدارت ایگریکلچر ٹرانسفورمیشن پلان کی قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

بدھ 19 جنوری 2022 14:47

وفاقی وزیر سید فخر امام کی زیر  صدارت ایگریکلچر ٹرانسفورمیشن  پلان کی  قومی رابطہ کمیٹی  کا اجلاس
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جنوری 2022ء) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام کی زیر  صدارت ایگریکلچر ٹرانسفورمیشن پلان کی نیشنل کوارڈیینیشن کمیٹی  کا اجلاس ہوا ۔بدھ کو ہونے والے اجلاس میں کسانوں کو زرعی مداخل اور کھاد ہر دی جانے والی سبسڈی  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر سید فخر امام نے کہا کے زرعی پیداوار میں زرعی قرضے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

زرعی شعبے کی کارکردگی بڑھانے کیلئے کسانوں کی قرضوں کی رسائی بہتر بنانا ہوگی انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،حکومت ملک میں زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ روایتی فصلوں کے ساتھ علاقائی پھلوں، سبزیوں کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی،ملک میں آرگینک فارمنگ کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔

  انہوں نے کہا کہ ہمیں ہائی ویلیو فصلوں پر سرمایہ کاری کرنے ضرورت ہے  ، ہمیں چیری، لیچی جیسے پھلوں کی ویلیو چین قائم کرنے پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دوسرے ملکوں کے تجربے سے سیکھ سکتے ہیں، ان کی تحقیق کا اپنے ملک میں  اطلاق  کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں