ہم بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ،وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بڑے شہروں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اجلاس

بدھ 19 جنوری 2022 16:34

ہم بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ،وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بڑے شہروں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اجلاس
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جنوری 2022ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں کیونکہ  بڑے شہر قومی معیشت کی ترقی کا حقیقی محرک ہیں، متعلقہ حکام بڑے شہروں کی ترقیاتی سکیموں کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔وہ بدھ کو  بڑے شہروں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں سے شہری علاقوں میں آباد کاری کی وجہ سے بڑے شہروں کو کئی چیلنجوں کا سامنا ہے ان میں ہائوسنگ،ملازمتوں کے مواقع اور شہری ضروریات کی کمی  ہو رہی  ہے  لہذٰایہ ضروری ہے کہ بڑے شہروں کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ بڑے شہروں کے رہائشیوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لئے مختلف ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ہرممکنہ اقدامات یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ کراچی،لاہور،ملتان،فیصل آباد،راولپنڈی اور گوجرانوالہ جیسے بڑے شہروں کی ترقی اور بہتری کے لئے  باہمی  رابطہ رکھیں اور مربوط    مہم چلائی جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین،وزیر صنعت مخدوم خسرو بختیار،وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے شرکت کی جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،وزیر تعلیم شفقت محمود،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments