حکومت ملک میں ای کامرس کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، وزیر اعظم

،دنیا میں کاروبار کا مستقبل ای کامرس پلیٹ فارم سے وابستہ ہے، عمران خان کا ینگ انٹرپرینیورز،سٹارٹ اپس کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 20 جنوری 2022 00:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ای کامرس کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے،دنیا میں کاروبار کا مستقبل ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ای کامرس پلیٹ فارم سے وابستہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کویہاں ینگ انٹرپرینیورز/سٹارٹ اپس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ای کامرس کی اہمیت کا ادراک کرتے ہوئے اس کی گروتھ میں ہرقسم کی حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے ہم کام کررہے ہیں۔انہوں نے سٹارٹ اپس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ہماری نوجوان آبادی کے لئے ملازمتوں کے وسیع مواقع پیدا ہورہے ہیں جو کہ دنیا کی دوسری بڑی نوجوان آبادی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سٹارٹ اپس کو کیپیٹل گین ٹیکس،ڈیجیٹل سگنیچرز،انٹیلکچوئل پراپرٹی رائٹس اور غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کو پرکشش بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

قبل ازیں وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای کامرس بے مثال رفتار سے ترقی کررہی ہے،ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی ویلیو میں 2021 میں پاکستانی سٹارٹ اپس کی سرمایہ کاری 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک بڑھی۔اہم سٹارٹ اپس میں ای کامرس،لاجسٹک،فنٹیک اور ہیلتھ ٹیک شامل ہیں۔اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود،وزیراعظم کے معاون خصوصی و ترجمان برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل،چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ اظفر احسن، چئیرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد، چئیرمین ایس ٹی زیڈ اے عامر ہاشمی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں