ْہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف بیانات روکنے کی اپیل مسترد کر دی

جمعرات 20 جنوری 2022 13:11

ْہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف بیانات روکنے کی اپیل مسترد کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف بیانات روکنے کی اپیل مسترد کر دی۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب طاہر نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا۔عدالت نے رانا شمیم کے خلاف بیانات دینے والے پی ٹی آئی رہنمائوں کو نا اہل قرار دینے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی کی انٹرا کورٹ اپیل بھی خارج کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں