پی ڈی ایم کی پہلی تحریک پیالی میں طوفان ثابت ہوئی تھی،اسدعمر

جمعرات 20 جنوری 2022 13:50

پی ڈی ایم کی پہلی تحریک پیالی میں طوفان ثابت ہوئی تھی،اسدعمر
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جنوری 2022ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا  ہے کہ وزیراعظم اپنی مدت پوری کریں گے،  حکومت کے جانے کی خبریں چائے کی پیالی میں طوفان کے سوا کچھ نہیں۔نجی چینل سےگفتگو کرتے ہوئےاسد عمر نے  کہا کہ پی ڈی ایم کی پہلی تحریک پیالی میں طوفان ثابت ہوئی تھی، کوشش کی جا رہی ہےکہ  طوفان کو واپس پیالی میں لایا جائے، نواز شریف نااہل اور بیرون ملک ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ ہوتے تو سیاست میں نہ آتا، پی ٹی آئی میں  ایسا کوئی کیس نہیں دیکھا کہ عمران خان کی لیڈر شپ کو چیلنج کیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ پی ٹی آئی کو پڑے، ن لیگ، اےاین پی، پیپلزپارٹی سے زیادہ پی ٹی آئی نے تحصیلیں جیتیں اس کے باوجود کہ تینوں جماعتیں پہلے بھی خیبرپختونخوا میں حکومت بناچکی ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں وہ نتائج نہیں ملے جس کی ووٹرز اور ورکرز کو امید تھی، پشاور میئر کا الیکشن جیتنے والے امیدوار کو 61 ہزار ووٹ پڑے، پشاور سے رکن قومی اسمبلی شوکت علی نے 97 ہزار ووٹ لیے  ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی وراثتی پارٹیاں ہیں، مہنگائی پاکستان میں ہی نہیں عالمی سطح پر بھی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں