24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں58ہزار 943کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،وزارت قومی صحت سروسز

جمعرات 20 جنوری 2022 13:51

24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں58ہزار 943کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،وزارت قومی صحت سروسز
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جنوری 2022ء) وزارت قومی صحت سروسز   نے کہا ہے کہ گزشتہ24  گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 58ہزار 943  کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کووزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58ہزار 943 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،جن میں سے 6808 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جس  کے بعد  کورونا ٹیسٹوں کی مثبت  شرح 11.55 فیصد رہی ۔مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد5ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ918مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں