شریف فیملی مافیا ہے جو اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، ہمیں اس مافیا کا مقابلہ کرنا ہے،وزیر اعظم

عدالت نے شریف فیملی کا کچا چٹھا کھول دیا ہے، سابق چیف جج کا بیان حلفی نواز شریف کے بیٹے کے آفس میں نوٹرائز ہوا، مریم نواز کے کیس سے پہلے بیان حلفی سامنے لایا گیا،کورونا کے باوجود معاشی ترقی کا 5.37 فیصد تک جانا بڑی کامیابی ہے، عمران خان کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 20 جنوری 2022 23:38

شریف فیملی مافیا ہے جو اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، ہمیں اس مافیا کا مقابلہ کرنا ہے،وزیر اعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شریف فیملی مافیا ہے جو اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، ہمیں اس مافیا کا مقابلہ کرنا ہے، عدالت نے شریف فیملی کا کچا چٹھا کھول دیا ہے، سابق چیف جج کا بیان حلفی نواز شریف کے بیٹے کے آفس میں نوٹرائز ہوا، مریم نواز کے کیس سے پہلے بیان حلفی سامنے لایا گیا،کورونا کے باوجود معاشی ترقی کا 5.37 فیصد تک جانا بڑی کامیابی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے ترجمانوں کے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ عدالت نے شریف فیملی کا کچا چٹھا کھول دیا ہے، سابق چیف جج کا بیان حلفی نواز شریف کے بیٹے کے آفس میں نوٹرائز ہوا، مریم نواز کے کیس سے پہلے بیان حلفی سامنے لایا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شریف فیملی مافیا کی طرح ایکٹ کر رہی ہے، شریف فیملی خود کو بچانے کی جنگ اور ہم عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں،شریف فیملی ہمیشہ عدالتوں پر اثراندازہونے کیلئے ایسے حربے استعمال کرتی رہی ہے، ہمیں اس مافیا کا مقابلہ کرناہے، عدالت نے انہیں بے نقاب کردیا ہے۔

وزیراعظم نے معاشی ترقی کی گروتھ 5.37 فیصد تک جانے کا بتایا اور کہاکہ کورونا کے باوجود معاشی ترقی کا 5.37 فیصد تک جانا بڑی کامیابی ہے۔اجلاس میں اکانومسٹ اور بلوم برگ کی تازہ رپورٹس پیش کی گئیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں