وزیر اعظم سے چیئر مین سینٹ کی ملاقات ، عمران خان کا بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

وزیر اعظم نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر اور جدید بنانے کی یقین دہانی کرائی

جمعرات 20 جنوری 2022 23:38

وزیر اعظم سے چیئر مین سینٹ کی ملاقات ، عمران خان کا بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے ان کے بھائی سالار سنجرانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیااور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں کراچی-کوئٹہ آر سی ڈی (RCD) روڈ کو دو رویہ بنانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعظم نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر اور جدید بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والی سڑکوں خصوصا مغربی روٹ کی تعمیر کو اس سلسلے میں اہم پیش رفت قرار دیا، اور امید ظاہر کء کہ اس سے صوبے میں معاشی اور معاشرتی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں