فواد چوہدری کا لاہور دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

جمعرات 20 جنوری 2022 21:41

فواد چوہدری کا لاہور دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے لاہور دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دھماکہ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں