ٹیکنالوجی کی کے زریعہ ریلوے ترقی کرے گی،اعظم سواتی

ریلوے کا اسکریپ ملک بھر میں بکھرا پڑا ہے،یہ اسکریپ ملک کی امانت اور اثاثہ ہے،ریلوے اسکریپ کو شفاف انداز میں لایا جائے،ریلوے کو ڈیجیٹلایزیشن سے متعارف کر رہے ہیں،اوور سیز پاکستان ریلوے کے آئی ٹی ہو منظم کریں گے، وزیر ریلوے

جمعرات 20 جنوری 2022 22:41

ٹیکنالوجی کی کے زریعہ ریلوے ترقی کرے گی،اعظم سواتی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی کے زریعہ ریلوے ترقی کرے گی،ریلوے کا اسکریپ ملک بھر میں بکھرا پڑا ہے،یہ اسکریپ ملک کی امانت اور اثاثہ ہے،ریلوے اسکریپ کو شفاف انداز میں لایا جائے،ریلوے کو ڈیجیٹلایزیشن سے متعارف کر رہے ہیں،اوور سیز پاکستان ریلوے کے آئی ٹی ہو منظم کریں گے۔

اسکری یارڈ مینجمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ٹیکنالوجی کی کے زریعہ ریلوے ترقی کرے گی۔انہوںنے کہاکہ آئی ٹی کے مکمل کنٹرول کے بغیر گزارہ مشکل ہے۔ انہوںنے کہاکہ سارے آفیسر اور مزدور آئی ٹی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،ریلوے کا اسکریپ ملک بھر میں بکھرا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ اسکریپ ملک کی امانت اور اثاثہ ہے،ریلوے اسکریپ کو شفاف انداز میں لایا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اسکریپ یارڈ میں اسکریپ کا تحفظ مشکل ہے،تحفظ کیلئے پولیس متعین کی، آئی ایس آئی سے مدد لی۔ انہوںنے کہاکہ آج گوگل کی مدد سے ایڈوانس سسٹم انٹگریشن ہوگی،غلط ہاتھوں کے زریعہ اسکریپ باہر نہیں جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ جلد تمام ٹرینوں پر بھی مکمل نظر رکھی جا سکے گی۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی ریلوے کو دیکھ کر ہم حیران رہ جائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ آج وہ ترقیاتی ممالک کے ساتھ اور ہم پیچھے ہیں،جلد ہم ان کے قریب تر پہنچ جائے گی.۔ انہوںنے کہاکہ ریلوے کو ڈیجیٹلایزیشن سے متعارف کر رہے ہیں،اوور سیز پاکستان ریلوے کے آئی ٹی ہو منظم کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ریلوے کے مسافروں کے خدشات دور ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ گوگل کی معاونت کی سے نء دنیا میں داخل ہورہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پتا ہوتا کہ کتنا اسکریپ چوری ہوتا تو کبھی نہ بخشتا۔

انہوںنے کہاکہ بڑی تعداد میں ریلوے کا اسکریپ چوری ہوتا۔انہوںنے کہاکہ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے کہ کتنوں کو سزا ملتی ہے،ریلوے ایک لازمی سروس ٹریڈ یونین پر بہت قدغن ہیں،ان یونین کو ہماری معاونت کرنی چاہیے،مزدور کے بغیر ریلوے نہیں چل سکتی ہے،ریلوے افسران کے بڑے بنگلے میں ہیں خالی کرا کر کدھر استعمال کرتے۔ انہوںنے کہاکہ ریلوے کا منسٹر اپنے بنگلے میں رہتا ہے،آپریشنل زمین رکھیں گے باقی وفاقی حکومت کو دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ریلوے کی ایک لاکھ چھیاسی اکڑ زمین سے کیا فائدہ اٹھایا ،عدالتوں کے فیصلے ہمارے راستہ میں آرہے ہیں،افسران کو پایہ رایز بلڈنگ میں جگہ دیں گے۔ اعظم سواتی نے کہاکہ ریلوے کے مزدور اور افسران اپنے گھروں سے تنگ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں