
وزیراعظم عمران خان نے انا رکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی
دھماکے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے‘ عمران خان ،دیگر شخصیات کی بھی مذمت
جمعرات 20 جنوری 2022 23:56

(جاری ہے)
زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے،فواد چوہدری نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ انارکلی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا۔ زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔ پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت زخمیوں کے فوری بہتر علاج و معالجے کے لئے اقدامات کرے، اسلام آباد میں پولیس افسران کی شہادت کے بعد انارکلی میں دھماکا تشویش ناک ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکت ہوئی، ملک میں دہشت گردی کا عفریت قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے، عمران خان میں وہ اہلیت نہیں کہ کسی بحران کو حل کرسکیں۔سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں دھماکے کی مذمت اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی، افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت دہشتگردوں اور منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لائے۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ انار کلی بازار جیسے پر ہجوم اور مصروف ترین علاقہ میں دھماکہ نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے،جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں ، اللہ تعالیٰ پاکستان پر رحم فرمائے۔مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے لاہور انارکلی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن شہر کا امن خراب کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی امداد دی جائے۔جمعیت علمائے اسلام (ر) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انارکلی بم دھماکے کی مذمت کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے کہا کہ انارکلی بازار میں دھماکے کا سن کر بے حد افسوس ہوا، انارکلی دھماکے سے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی نا اہلی کھل کر سامنے آگئی ہے، صوبائی حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے، جمعیت علما ئے اسلام کے رضا کار زخمیوں کو خون کے عطیات فراہم کریں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
اسلام آباد سے متعلقہ
اسلام آباد خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
منگنی ٹوٹنے پر سابقہ منگیتر نے شادباغ سے بچی کو اغوا کیا، سی سی پی او لاہور
-
’’فوج نیوٹرل ہے تو اب بھی نیوٹرل رہے، ہماری سیاست پرامن ہے‘‘
-
لاہور ہائیکورٹ کا حکم، دسویں جماعت کی طالبہ کو ساہیوال سے بازیاب کرالیا گیا
-
چوہدری پرویزالہی کی نون لیگ اور اتحادی جماعتوں کو تکنیکی مات‘پنجاب اسمبلی کے رولزآف بزنس کے تحت اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد خارج ہوچکی ہے. مبصرین
-
عمران خان نے25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیوں کیا، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے وجہ بتا دی
-
’’خونی مارچ نہیں ہونے دیں گے، کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتے‘‘
-
ملک دیوالیہ ہو نہیں رہا بلکہ ہوچکا ہے، مولانا فضل الرحمان کا بیان
-
صحافیوں پر مقدمات، سابق وزیراعظم عمران خان کا اہم بیان
-
وزیراعظم شہباز شریف کو بلوچستان کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلئے جاری آپریشن پر تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی
-
امپورٹ آئٹم پر پابندی حکومت کی گھبراہٹ کا ثبوت ہے، ان سے کام نہیں چل رہا، شوکت ترین
-
پی ٹی آئی چیئرمین کہاں سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے؟ عمران خان نے بتا دیا
-
"ان کو اسلام آباد نہ آنے دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنےدوں گا"
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.