وزیر ِ مذہبی امور کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کے ایس اوپیز کی تیاری کیلئے مشاورتی اجلاس

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز، جید علماء کرام اور رویت ہلال کے ماہرین سے مشاورت

جمعہ 21 جنوری 2022 00:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) وزیر ِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کے ایس اوپیز کی تیاری کیلئے مشاورتی اجلاس ہوا ،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز، جید علماء کرام اور رویت ہلال کے ماہرین سے مشاورت کی گئی ۔

(جاری ہے)

پیر نور الحق قادری نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی سفارشات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ علماء اور ماہرین پر مشتمل تین رکنی سب کمیٹک ایک ماہ میں حتمی ایس اوپیز تیار کریگی۔رویت ہلال کے متفقہ ایس اوپیز کی تیاری سے رمضان و عیدین کے موقع پر قومی یکجہتی ممکن ہو گی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں