برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مستحکم تھے اور مستحکم رہیں گے،سید یوسف رضا گیلانی

ہمیشہ باہمی طور خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں تجارت، جی ایس پلس سمیت مختلف امور میں برطانیہ کی سپورٹ قابل ستائش ہیں برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے باہمی مفادات کے دوطرفہ کے تعلقات ہمیشہ مستحکم اور قائم رہیں گے، کرسٹن ٹرنر

جمعہ 21 جنوری 2022 00:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مستحکم تھے اور مستحکم رہیں گے ، ہم ہمیشہ باہمی طور خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں تجارت، جی ایس پلس سمیت مختلف امور میں برطانیہ کی سپورٹ قابل ستائش ہیں برطانیہ حکومت کا تعلیم خاص طور پر خواتین کی تعلیم پر برطانیہ حکومت کی سپورٹ پر بھی شکریہ بھی ادا کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر سے انکی دعوت پر انہی کی رہائشگاہ پر ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی اور کرسٹن ٹرنر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے باہمی مفادات کے دوطرفہ کے تعلقات ہمیشہ مستحکم اور قائم رہینگے،برطانوی ہائی کمشنر نے اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی کو کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں