کراچی میں گیس ایل این جی نہیں ، سپلائی شروع نہیں ہوسکتی ، حماد اظہر

صنعتوں والے سردیاں حکم امتناعی پر گزارنا چاہتے ہیں، دوتین سال میں سندھ گیس باہر سے منگواتا نظر آئے گا، وزیر توانائی کا اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال

جمعہ 21 جنوری 2022 23:23

کراچی میں گیس ایل این جی نہیں ، سپلائی شروع نہیں ہوسکتی ، حماد اظہر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ کراچی میں گیس ایل این جی نہیں ، سپلائی شروع نہیں ہوسکتی ، صنعتوں والے پیشی پر پیشی لئے جارہے ہیں صنعتوں والے سردیاں حکم امتناعی پر گزارنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی اجلاس میں کراچی میں گیس لوڈشیڈنگ پر جواب دیتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ کراچی میں گیس ایل این جی نہیں ہے ایل این جی سپلائی شروع نہیں ہوسکتی کراچی میں مقامی گیس استعمال ہوتی ہے انیس سو صنعتوں میں سے دوسو کی گیس بند کی تھی تاکہ کراچی کے گھروں میں گیس مل سکے انہوں نے کہا کہ صنعتوں والوں نے عدالت سے حکم امتناعی لے لیا ہے اور پیشی پر پیشی لئے جارہے ہیں صنعتوں والے سردیاں حکم امتناعی پر گزارنا چاہتے ہیں اگلی پیشی پر حکم امتناعی ختم کرانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

اب عدالت کی مرضی ہے سندھ ہائی کورٹ سے بار بار درخواست کی ہے کہ وہ حکم امتناعی ختم کرے تاکہ عوام کو گیس مل سکے سندھ کی اپنی گیس اتنی کم ہونے جارہی ہے کہ دوتین سال میں سندھ گیس باہر سے منگواتا نظر آئے گا۔۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں