کورونا کے زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنےکا فیصلہ

زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کی بندش کا تعین مشاورت سے کیا جائے گا، تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔این سی اوسی کا اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 جنوری 2022 19:46

کورونا کے زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنےکا فیصلہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2022ء) این سی اوسی نے کورونا کے زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کی بندش کا تعین مشاورت سے کیا جائے گا،تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی اوسی نے کورونا کیسز کے زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ڈیٹا سے ویکسی نیشن لیول اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آیا ہے، ضلعی انتظامیہ ، صوبائی اور محکمہ صحت کے حکام سے ملکر تعلیمی اداروں کی بندش کا تعین کرے گی۔

این سی اوسی نے ہدایت کی ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں آئندہ دو ہفتوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی جائے ، وفاق کی اکائیاں 12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن کیلئے خصوصی مہم چلائیں گی۔

(جاری ہے)

12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن 100 فیصد یقینی بنائی جائے گی۔ دوسیر جانب آج جمعہ کو وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار343 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،جن میں سے 7 ہزار 678 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد کورونا ٹیسٹوں کی مثبت شرح 12.93 فیصد رہی۔

مزید برآں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 23 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 961 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسی طرح کورونا کے خطرناک پھیلا کے پیش نظر کراچی اور حیدر آباد میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی کا اطلاق 24 جنوری کے بجائے آج جمعہ سے ہوگیا ہے، محکمہ داخلہ نے انڈور ڈائننگ پرپابندی کیلئے ترمیمی نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انڈور تقریبات پر بھی پندرہ فروری تک پابندی عائد کی گئی تاہم آوٹ ڈور تقریبات میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں