ملک میں صدارتی نظام کا کوئی امکان نہیں

صدارتی نظام ریفرنڈم سے نافذ نہیں ہو سکتا اس کے لئے دوا تہائی اکثریت چاہیے، مہنگائی، بے روزگاری اور پریشانی سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسی افواہیں پھیلائی جا رہی ہے۔سینئر صحافی ہارون الرشید کا تجزیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 22 جنوری 2022 10:47

ملک میں  صدارتی نظام کا کوئی امکان نہیں
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 جنوری 2022ء ) سینیئر تجزیہ کار ہارون رشید نے کہا ہے کہ صدارتی نظام کا کوئی امکان نہیں ،یہ غیر سنجیدہ بحث ہے۔ملک میں مہنگائی اور ،بے روزگاری اور عدم استحکام ہے معلوم نہیں کل کیا ہوگا۔پروگرام مقابل میں اینکر پرسن ثروت ولیم سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں استحکام اور نوکریوں کی ضرورت ہے۔

عدلیہ، ایف بی آر اور پولیس کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔صدارتی نظام ریفرنڈم سے نافذ نہیں ہو سکتا اس کے لئے دوا تہائی اکثریت چاہیے۔چھوٹے صوبے مانیں گے تو تب ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور پریشانی سے توجہ ہٹانے کے لیے افواہیں پھیلائی جا رہی ہے۔اسی حوالے سے امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ صدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

اسلامی نظام میں ہی ملکی ترقی سالمیت اور عوام کے تمام مسائل کا حل ہے کیونکہ صدارتی و پارلیمانی نظام ناکام ہوچکے ہیں۔جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کوئی صدارتی نظام نہیں لا رہے تاہم نظام کی بہتری کے لیے مزید اصلاحات لا رہے ہیں،کسی ریفرنڈم سے صدارتی نظام نافذ نہیں ہو سکتا۔جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے صدارتی نظام کے حق میں مہم کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے صدارتی نظام متعقل مہم میں ملوث لوگوں کو کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ۔

اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ چند دنوں سے صدارتی نظام کے حق میں ایک منظم مہم چلائی جا رہی ہے، صدارتی نظام کے حق میں جاری اس مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے اقدار پر براجمان حکمرانوں کی طرف سے جمہوریت اور پارلیمانی نظام کے خلاف مسلسل بیانات سامنے آ رہے ہیں، وزیراعظم سے لیکر گورنر خیبر پختونخواہ کے جمہوریت مخالف بیانات سب کے سامنے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آئین پاکستان ہماری تاریخ کا واحد متفقہ دستاویز ہے، آئین پاکستان ملک اور اکائیون کو متحد رکھتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں