بھارت کی سیاچن سے فوجیں واپس بلانے کی تجویز

پاکستان کا بھارتی تجویز پر محتاط ردِعمل کا مظاہرہ،فوری تسلیم کرنے سے گریز کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 22 جنوری 2022 13:00

بھارت کی سیاچن سے فوجیں واپس بلانے کی تجویز
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2022ء) پاکستان نے سیاچن گلیشئر سے فوجیں واپس بلانے کی بھارتی تجویز پر محتاط ردِعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیاچن سے فوجیں واپس بلانے کی تجویز ہے،پاکستان نے بھارتی تجویز پر فوری ردِعمل کا مظاہرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔

بھارت سے بامعنی، تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے پر عزم ہیں، تاہم یہ ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے، کئی مواقعوں پر ہمارے وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے بھارت سے مذاکرات پر اپنے موقف کا اظہار کیا ہے لیکن بھارت نے ماحول کو خراب کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ ابو ظہبی میں حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملے میں جاں بحق پاکستانی کی میت کو گزشتہ روز پاکستان منتقل کر دیا گیا باچا خان انٹر نیشنل ائر پورٹ پر او پی ایف حکام نے میت وصول کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے جاں بحق ہاکستانی کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔حوثی باغیوں کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کی بحالی کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کریگا۔سی پیک کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ نومبر 2018 میں وزیر اعظم کے پہلے دورہ چین سے سی پیک میں سماجی اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے،جس سے دونوں ملکوں کے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ27 منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔سی پیک منصوبوں میں ٹیکنالوجی،زراعت،سائنس اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کو بھی شامل کیا گیا ہے،اس کے علاوہ بڑے انفرا سٹرکچر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے جبکہ جی سی سی نے نئے میگا انفراسٹرکچر منصوبوںکی بھی توثیق کی ہے،ان میں آزاد پتن اور کوہالہ ہائیڈرو پاور کے منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں سے پاکستان کی فوڈ سیکورٹی اور توانائی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں