24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کووڈ۔ 19 کے 6 ہزار 540 نئے کیسز ، کورونا وائرس سے 12 اموات ہوئیں ،نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

ہفتہ 22 جنوری 2022 13:05

24 گھنٹوں  میں  ملک بھر میں کووڈ۔ 19 کے 6 ہزار 540  نئے کیسز ،   کورونا وائرس سے 12 اموات ہوئیں ،نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جنوری 2022ء) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 12 اموات ہوئیں جن میں سے 3 اموات وینٹیلیٹرز پر مریضوں کی تھی۔ملک بھر میں سب سے زیادہ اموات پنجاب کے بعد اسلام آباد میں ریکارڈ کی گئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار 540 افراد کے کووڈ۔

19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ  سے پشاور میں 12 فیصد,اسلام آباد میں 26 فیصد,لاہور میں 18 فیصد اور سرگودھا میں 8 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے راولپنڈی میں 21 فیصد,فیصل آباد میں 18 فیصد،لاہور میں 36 فیصد اور اسلام آباد میں 24 فیصد مریض ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 58 ہزار 902 ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے سندھ میں 15 ہزار 861, پنجاب میں 21 ہزار 253، خیبرپختونخوا میں 12 ہزار 45،اسلام آباد میں 7 ہزار 78، بلوچستان میں 721,گلگت بلتستان میں 440 ٹیسٹس, آزاد کشمیر میں 1 ہزار 504 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 598 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔

19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 115 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 344 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 35 ہزار 130, بلوچستان میں 33 ہزار 855, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 480, اسلام آباد میں 1 لاکھ 15 ہزار 939، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 83 ہزار 865،پنجاب میں 4 لاکھ 60 ہزار 335 اور سندھ میں 5 لاکھ 20 ہزار 415 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29 ہزار 77 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 730 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 13 ہزار 100 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 969 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 975 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 367 اموات، گلگت بلتستان میں 187 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 749 اموات ہو چکی ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 44 لاکھ 74 ہزار 618 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 1 ہزار 193 مریض زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں