عمران خان کی حکومت اپوزیشن کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے، شیخ رشید

صدارتی نظام اور ایمرجنسی کا بڑا شور ہے لیکن ابھی ایسی کوئی تجویزنہیں، اپوزیشن لانگ مارچ کی تاریخ بدل لے، اگر اپوزیشن کی کسی غلطی سے جمہوریت کا نقصان ہوا تو بات ان کے گلے پڑے گی۔ وفاقی وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 جنوری 2022 16:46

عمران خان کی حکومت اپوزیشن کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے، شیخ رشید
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری 2022ء) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت اپوزیشن کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے، صدارتی نظام اور ایمرجنسی کا بڑا شور ہے لیکن ابھی تک کوئی تجویز زیرغورنہیں ، اپوزیشن کو چاہیے لانگ مارچ کی تاریخ بدل لے،اگر اپوزیشن کی کسی غلطی سے جمہوریت کا نقصان ہوا تو بات ان کے گلے پڑے گی۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں نے ہزاروں جانوں کی قربانی دے کر دہشتگردوں کو شکست دی ہے، اب طالبان کی کامیابی کے بعد جس طرح طالبان کو کامیابی ہوئی کچھ رہے سہے گروپ اکا دوکا وارداتیں کررہے ہیں، اسلام آباد میں 2دہشتگرد مارے گئے اور چھ ساتھیوں تک بھی ہم پہنچے ہیں، دہشتگردی کی لہر پچھلے تین مہینے میں 35فیصد بڑھی ہے ، دہشتگردی ہمارے جذبے اور مورال کو شکست نہیں دے سکتی۔

(جاری ہے)

کہتا چلوں کہ ابھی پتا نہیں کہ بی این اے نے ابھی انارکلی واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے یانہیں،11فروری کو دونوں گروپ اکٹھے ہوئے بی این اے بنی ہے۔انشاء اللہ پاکستان آگے جائے گا ، ہم نے 80ہزار جانوں کا نذرانہ دیا اور 150ارب ڈالر بھی دہشتگردی کی جنگ پر خرچ ہوئے۔ وزارت داخلہ نے تمام فورسز کو الرٹ جاری کیا ہے کہ جاگتے رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اپوزیشن کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے، عمران خان 5سال پورے کریں گے کہیں نہیں جارہے ہیں،عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ اتنی نااہل اپوزیشن ملی، صدارتی نظام اور ایمرجنسی کا بڑا شور ہے لیکن ابھی تک کابینہ میں ایسی کوئی تجویز نہیں آئی۔

بنیادی طور پر کہنا چاہتا ہو ں پیپلزپارٹی نے ابھی ٹریکٹر ٹرالی ریلی نکالی ہے، وہ ایک ریڑہ ریڑھی کی ریلی تھی، اپوزیشن کو لانگ مارچ کے فیصلے پرغور کرنا چاہیے،اوآئی سی اجلاس میں سینکڑوں مہمان آرہے ہیں، وہ 23مارچ کی پریڈ میں شرکت کریں گے،کورونا بھی ہے، ان کو چاہیے چار دن پہلے یا بعد میں کرلیں۔اپوزیشن اسلام آباد آکر لانگ مارچ کی خواہش پوری کرلے، اپوزیشن کو چاہیے لانگ مارچ 23مارچ کی بجائے 24مارچ کو کرلے،23مارچ کو اوآئی سی کانفرنس ہے،اوآئی سی اجلاس کے سلسلے میں 21مارچ سے کچھ سڑکیں بند ہوسکتی ہیں، بلاول بھٹو نے بھی ایک تاریخ دے رکھی ہے ان کے ساتھ ملکر سب لانگ مارچ کرلیں،اگر اپوزیشن نے کوئی ایسی غلطی کی جس سے جمہوریت کا نقصان ہوا تو بات ان کے گلے پڑے گی۔

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پر اپوزیشن اپنا منہ دیکھے، فنانس بل میں ان کے 12لوگ کم تھے عدم اعتماد کے وقت 25 کم ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں نیشنل پلان بن چکا ہے، داخلی خارجی سطح پر ایسے اداروں کو جنم دے دیا ہے جو تمام چیزوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں،طالبان نے گارنٹی دی کہ ان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، ٹی ٹی پی کی سخت شرائط کو قبول نہیں کیا جاسکتا، اگر وہ پاکستان کے آئین وقانون کے جھنڈے تلے آنا چاہتے ہیں تو دروازے کھلے ہیں، اگر وہ لڑیں گے تو ان سے لڑا جائے گا، آج ماحول ہمارے خلاف نہیں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں