پاکستان 10 سالہ پائیدار ترقی کے دور میں داخل ہو گیا، وزیر خزانہ

معیشت میں اصلاحاتی تبدیلیاں لا رہے ہیں ، معاشی ترقی کے لیے پالیسی ایکشن کر رہے ہیں،ٹوئٹ

ہفتہ 22 جنوری 2022 23:12

پاکستان 10 سالہ پائیدار ترقی کے دور میں داخل ہو گیا، وزیر خزانہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2022ء) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان 10 سالہ پائیدار ترقی کے دور میں داخل ہو گیا۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے سوشل میڈیا پر معیشت سے متعلق پیغام میں کہا کہ معیشت میں اصلاحاتی تبدیلیاں لا رہے ہیں اور معاشی ترقی کے لیے پالیسی ایکشن کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوم برگ نے پاکستان کی معیشت کی بہتری کو تسلیم کیا اور آئندہ 10 سال میں روزگارمیں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان معیشت دانوں کے نارمل انڈیکس میں پہلی 3 پوزیشنز پر رہا۔شوکت ترین نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کی نظرثانی شدہ 5.37 فیصد شرح نمو اس کی عکاس ہے اور نظرثانی شدہ شرح نموگزشتہ 14 سال کی دوسری بہترین شرح نمو ہے۔معیشت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ معاشی اصلاحات اور اقدامات سے معیشت پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔ بلوم برگ نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان 10 سالہ پائیدار ترقی کے دور میں داخل ہو گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں