سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع ، 23 مارچ کی پریڈ میں بھی شرکت کا امکان

ہفتہ 22 جنوری 2022 23:12

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع ، 23 مارچ کی پریڈ میں بھی شرکت کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2022ء) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع ہے ۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد 22 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے۔ سعودی ولی عہد کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔ دورہ پاکستان میں سعودی ولی عہد کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی ولی عہد کی 23 مارچ کی پریڈ میں بھی شرکت کا امکان ہے۔ پریڈ میں دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے۔ 12 سے 15 وزرائے خارجہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود ہوں گے۔ امریکی، چینی و روسی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی بھی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل میں شرکت کے لیے پاکستان موجودگی متوقع ہے،

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں