سپریم کورٹ، ایف بی آر کی غیرضروری قانونی چارہ جوئی وقت کا ضیاع قرار

اتوار 23 جنوری 2022 00:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) سپریم کورٹ نے فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) کی غیرضروری قانونی چارہ جوئی کو وقت کاضیاع قرار دے دیا۔عدالت نے غیر ضروری اپیل دائر کرنے پر ایف بی آر کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ نجی کمپنی کے خلاف ایف بی آر کی اپیل میں جاری کیا۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ایف بی آر کی غیر ضروری مقدمہ بازی سے عدالتوں کاوقت ضائع ہوتا ہے، ایف بی آر ٹیکس دہندگان کے ساتھ قانون کے مطابق شفاف انداز میں معاملات چلائے۔عدالت نے کہا کہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو جو قانونی حق ملتا ہے وہ روکا نہیں جاسکتا، غیر ضروری مقدمہ بازی سے ایف بی ا?ر کے وسائل ضائع نہیں ہونے چاہئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں