صرف 6 ماہ کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان نے 6 ماہ میں 1.302 ارب ڈالر کی برآمدات کے ساتھ اس عرصے میں سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات کا سنگ میل عبور کرلیا ، گزشتہ سال کے مقابلے میں یہ 36 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید کا ٹویٹ

Sajid Ali ساجد علی اتوار 23 جنوری 2022 15:33

صرف 6 ماہ کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 جنوری 2022ء ) صرف 6 ماہ کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا ہے کہ پاکستان نے 6 ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات کا سنگ میل عبور کرلیا ، مالی سال 22-21 کے دوران اب تک ہماری آئی ٹی برآمدات 1.302 ارب ڈالر کی ہوئیں جب کہ 21-2020 کی اسی مدت کے دوران 959 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں ، گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں یہ 36 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے ، امید ہے کہ ہم اس مالی سال کے دوران 3.5 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔


سماجی رابطوں کی وب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی توجہ اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے برآمدات بڑھانے پر ہے ، 2 سال میں آئی ٹی انڈسٹری کو دوگنا کیا جائے گا ، روزگار پیدا کرنے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ٹیک زونز قائم کیے جا رہے ہیں ، آج ہم دنیا کی تیسری بڑی گیگ اکانومی ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود پاکستان بڑی کامیابیاں حاصل کی، اکانومی کی گروتھ 5.7 فیصد، زراعت،صنعتی،سویز گروتھ میں اضافہ ہوا ، ورلڈ بینک، بلومبرک، اکانومسٹ رپورٹس میں پاکستانی ترقی کی پذیرائی کی گئی ، ریکارڈ ایکسپورٹس ، ترسیلات اور ریونیو کلیکشن سے چند ہفتے میں مہنگائی میں کمی آئے گی ، مہنگائی میں کمی آنے کے ساتھ تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا ،۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے چند ہفتوں میں مہنگائی میں کمی آئےگی ، کسان اور مزدور کی آمدنی کے ساتھ ساتھ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کا اندازہ ہے ، جہاں آنے والے ہفتوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا ، ہیلتھ انشورنس بھی سب کو پہنچائی جارہی ہے -

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں