
پی ٹی آئی کے سابق مرکزی رہنما کا رکنیت ختم کرنےکیخلاف عدالت جانےکا اعلان
پارٹی سے غیر قانونی طور پر نکالا گیا، پی ٹی آئی کا کارکن اور ووٹر عمران خان کا اصل چہرا پہچان چکا ہے، احمد جواد
دانش احمد انصاری
اتوار 23 جنوری 2022
20:10

(جاری ہے)
خیال رہےکہ پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے گذشتہ دنوں تحریک انصاف کی پالیسیوں پر آواز اُٹھائی تھی اور وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں کو ہدفِ تنقید بنایا، اس کے علاوہ انہوں نے پی ٹی آئی دور حکومت میں ارب پتی بننے والوں کے نام بھی سامنے لانےکا اعلان کیا تھا۔
گذشتہ روز تحریک انصاف نے اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے مطابق سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت قیادت کےخلاف بے بنیاد الزامات لگانے کی وجہ سے ختم کردی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ احمد جواد کو صفائی کا موقع دیتے ہوئے 12 اور 19 جنوری کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیےگئے، احمد جواد نے اپنی صفائی پیش کرنےکے بجائے الزامات کی نئی فہرست قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کو بھجوادی۔اس سے قبل اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں کروڑ پتی اور ارب پتی بننے والے منسٹروں اور لیڈروں کی فہرست بنا رہے ہیں۔ایک بیان میں سانحہ مری پر اپنی پارٹی قیادت اور ساتھیوں پر تنقید کرتے ہوئےاحمد جوادکا کہنا تھا کہ درباری کاربن مونو آکسائیڈکی طرح ہوتے ہیں جو لیڈر کو گہری نیند اورپھر موت تک لے جاتے ہیں، بنی گالا سوتا رہا اور عوام سردی سے مرتے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہےکہ تاریخ گواہ رہےگی کہ میں عمران خان کے درباریوں میں شامل نہیں ہوا۔ احمد جوادکا کہنا تھا کہ عمران خان کو درباریوں کی نہیں،جگانے والوں کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی دور میں کروڑپتی اور ارب پتی بننے والے منسٹروں اور لیڈروں کی فہرست بنا رہا ہوں، ریاست مدینہ میں انصاف اور احتساب سب کا ہوگا، ترکی میں بھی کچھ شواہد ملے ہیں، تمام اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست ہےکہ اس نیک عمل میں مدد کریں۔اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
اسلام آباد سے متعلقہ
اسلام آباد خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رواں ماہ مئی کے دوران روپے کے مقابلے امریکی ڈالرنے بلندیوں کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
-
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو جوابی خط ارسال کردیا
-
وزیر اعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں صنوبر کے جنگلات میں آگ پر ہنگامی آن لائن اجلاس
-
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منشیات برآمدگی کیس
-
آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ملکی معیشت کو چلانا کوئی معجزہ ہی ہو سکتا ہی: رانا ثناء اللہ
-
ہمارے ہاتھ پائوں باندھے جارہے ہیں اس حال میں ہم حکومت نہیں کرسکتے : نہال ہاشمی
-
وزیراعلیٰ پنجاب سے سندس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، دوسروں کا دردبانٹنا ہی کامیاب زندگی ہے‘حمزہ شہباز
-
شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں،ان کی رہائی کا حکم دیدیا، حمزہ شہباز
-
کراچی:ڈاکٹر عاصم کرپشن ریفرنس
-
ڈاکٹر شیری مزاری کی گرفتاری مقدمات نہیں بلکہ ان کے خیالات کی وجہ سے ہوئی ہی:فواد چوہدری
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان میں ضلع شیرانی میں صنوبر کے جنگلات میں آگ پر لاہور میں ہنگامی اجلاس
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.