وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور سینئر کرائم رپورٹر حسنین شاہ کے قتل کی مذمت

منگل 25 جنوری 2022 00:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور سینئر کرائم رپورٹر حسنین شاہ کے قتل پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی حسنین شاہ کا قتل ایک بہیمانہ فعل ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ صحافی حسنین شاہ کے قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہونگے،صحافی حسنین شاہ کے لواحقین اورخاندان کے دیگر افراد کے غم میں برابر کیشریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments