سینیٹر شیری رحمان کی لاہور میں صحافی حسنین شاہ کے قتل کی شدید مذمت

پنجاب حکومت سے صحافی حسنین شاہ کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، نائب صدر پیپلز پارٹی

منگل 25 جنوری 2022 00:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے لاہور میں صحافی حسنین شاہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سے صحافی حسنین شاہ کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ لاہور پریس کلب سے سامنے دن دہاڑے صحافی حسنین شاہ کا قتل قابل تشویش ہے۔ شیری رحمان نے کہاکہ کرائیم رپورٹر حسنین شاہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے، صحافیوں کے قتل اور تشدد کے بڑھتے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں صحافت اور صحافیوں پر حملے معمول بن چکے ہیں، پنجاب حکومت سے صحافی حسنین شاہ کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں