وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور سینئر کرائم رپورٹر حسنین شاہ کے قتل پر اظہار مذمت

منگل 25 جنوری 2022 00:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور سینئر کرائم رپورٹر حسنین شاہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مقتول صحافی کے ورثا اور صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے، دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافی حسنین شاہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قتل میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقتول حسنین شاہ کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments