فواد چوہدری کا شہباز شریف کا کیس براہ راست نشرکرنیکا مطالبہ

کرپشن مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے، ساڑھے تین سال ہوگئے، ان سے ریکوری ہونا بہت ضروری ہے، اگر ان لوگوں نے پیسے نہیں لوٹے تو بری کیا جائے، میڈیا سے گفتگو

منگل 25 جنوری 2022 00:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ شہباز شریف کا کیس براہ راست نشر ہونا چاہیے، عدالت میں کیمرے لگائیں تاکہ لوگ دیکھیں ان پر کیس کیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ زرداری اینڈ کمپنی نے جو پیسے لوٹے، قوم اس کا بھی حساب چاہتی ہے،کرپشن مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے، ساڑھے تین سال ہوگئے، ان سے ریکوری ہونا بہت ضروری ہے، اگر ان لوگوں نے پیسے نہیں لوٹے تو بری کیا جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں شہباز شریف کا کیس براہ راست نشر ہو ، دیکھیں تو سہی کہ شہادتیں کیا ہیں، نواز شریف کہتے ہیں میرے بچوں پر پاکستانی قانون لاگو ہی نہیں ہوتا، ایسا ہی شہباز شریف بھی کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کابچہ پیدا بعد میں ہوا اور اس کے نام پر محل پہلے خریدا گیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان 1947 میں جیسا ملا تھا، اس کے قریب قریب ہی ملک پی ٹی آئی کو ملا، یہ ایسے ہی تھا جیسے ایسٹ انڈیا کمپنی سے دوبارہ قبضہ چھڑایا گیا،کورونا کے باوجود جی ڈی پی 5.37 فیصد رہی، پاکستان دوبارہ اپنی درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے، عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اختیارات صوبوں سے ضلعوں کو منتقل ہوں، سندھ حکومت بلدیاتی قوانین سے متعلق عوام سے زیادتی کر رہی ہے، سندھ حکومت نیصحت کارڈ جیسی سہولت سے بھی اپنیعوام کو محروم رکھا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں