پاکستان کی معیشت تیزی سے بحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پروفیسرچنگ شی چونگ

منگل 25 جنوری 2022 12:49

پاکستان کی معیشت تیزی سے بحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے،  پروفیسرچنگ شی چونگ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) چین کی ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لا کے وزٹنگ پروفیسر چنگ شی چونگ  نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کومالی سال 21-2020میں 5.37فیصد کی شرح نمو حاصل کر لی ہے، پاکستان کی معیشت تیزی سے بحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔یہ  عمران خان حکومت کی قیادت میں تمام پاکستانی عوام کی طرف سے حاصل کی گئی بڑی کامیابی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انتہائی سنگین وبا   اور قدرتی آفات کے دوران پاکستان نے اتنی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ حکومت نے وبائی امراض کی روک تھام کے لیے چھوٹے پیمانے پرموثر مائیکرو لاک ڈاؤن، معاشی اصلاحات اور کھلے پن جیسی دانشمندانہ پالیسیاں تسلسل سے نافذ کیں جن میں اجناس کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ، کاروباری ماحول میں مسلسل بہتری، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی، کاروباری سرگرمیوں میں بہتری، اور دیگر محرک اقدامات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2021 میں چین کی جی ڈی پی میں پچھلے سال کے مقابلے میں 8.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی معیشت کی تیزی سے بحالی اور ترقی کاچین کی تیز رفتار ترقی کے اثرات اور خاص طور پرچین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں پیش رفت کے حوالے سے بھی گہرا تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے بحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے جو کہ روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا کرنے، فی کس آمدنی میں اضافے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے سازگار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تزویراتی طور پر، اپنے آپ کو جیو پولیٹکس سے جیو اکنامکس میں تبدیل کر رہا ہیانہوں نے کہا کہ چین کی دلی خواہش ہے کہ پاکستان نئے سال میں سماجی اور اقتصادی ترقی میں مزید کامیابیاں حاصل کرے اور امریکا، چین، یورپی یونین اور دیگر معیشتوں کے ساتھ بڑھتا ہوا تعلق پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت بنا رہا ہے، جس کو عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ تسلیم بھی کیا جا رہا ہے۔انہوں  نے لکھا کہ دی اکانومسٹ نے حالات کو معمول پر لانے کی درجہ بندی شائع کی ہے اورمسلسل تیسری بار پاکستان پہلے تین ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مالی سال2021میں نچلی سطح پر ملکی پیدا وار کی ترقی 5.37تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ14برس میں دوسری بہترین شرح ترقی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں