ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر حکومت کا جامع ردِعمل متوقع

حکومت کی جانب سے رپورٹ پر بیان جاری کرنے کے لیے مشاورت جاری،حکومتی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر مربوط بیان مرتب کرکے عوام کے سامنے رکھے گی۔حکومتی ذرائع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 25 جنوری 2022 13:12

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر حکومت کا جامع ردِعمل متوقع
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 25 جنوری 2022ء ) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن مزید بڑھنے کا دعویٰ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کہ پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16درجے اوپر چلا گیا ، پاکستان 180ممالک میں سے 140ویں نمبر پر آگیا ۔تاحال اس پر حکومت کی جانب سے کوئی ردِعمل نہیں دیا گیا، کرپشن کے حوالے سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جاری کی گئی رپورٹ پر حکومت کی جانب سے جامع ردِعمل متوقع ہے۔

جنگ نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کی گئی کرپشن پرسیپشن رپورٹ پر جلد حکومتی ردِعمل دیا جائے گا،۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے رپورٹ پر بیان جاری کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق حکومتی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر مربوط بیان مرتب کرکے عوام کے سامنے رکھے گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن مزید بڑھنے کا دعویٰ کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کردیا ، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16درجے اوپر چلا گیا ، پاکستان 180ممالک میں سے 140ویں نمبر پر آگیا ، کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 2020 میں پاکستان کا نمبر 124 واں تھا ، کرپشن پرسیپشن انڈیکس اسکور کا کم ہونا بدعنوانی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 3 سالہ دور حکومت میں 4 درجے تنزلی ہوچکی ہے۔ ادھر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ احتساب اور کرپشن کیخلاف بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر کھیلیں، مجرموں سے ڈیل قوم سے غداری کے مترادف ہے، اپوزیشن جماعتیں ڈیل کی باتیں پھیلا کر سیاسی ماحول بنا رہی ہیں ، عالمی ادارے معیشت کے بارے میں مثبت اشارے دے رہے ہیں، کرپشن کیخلاف بیانیہ کیساتھ حکومت کے اچھے کام اجاگر کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں