کرنٹ اکائونٹ خسارہ اور گردشی قرضے میں کمی آ رہی ہے، برآمدات میں اضافہ ہوا ہے،

زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر ہیں،مہنگائی کے مسئلے پر تین چار ماہ میں قابو پا لیا جائے گا،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان

منگل 25 جنوری 2022 14:02

کرنٹ اکائونٹ خسارہ اور گردشی قرضے میں کمی آ رہی ہے، برآمدات میں اضافہ ہوا ہے،
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ اور گردشی قرضے میں کمی آ رہی ہے، برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر ہیں، مہنگائی کے مسئلے پر بھی تین چار ماہ میں قابو پا لیا جائے گا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عرفاق صدیقی، سینیٹر مشتاق احمد اور قراة العین مری کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت نے بتایا کہ پاکستان کی برآمدات بڑھ رہی ہیں اور مالی سال 21 ۔

2020 میں 13 فیصد بڑھیں جو 25.3 ارب امریکی ڈالر ہیں جبکہ پچھلے سال 22.53 ارب امریکی ڈالر تھیں۔ برآمدات جولائی۔ نومبر 22 ۔  2021 کے دوران 26.89 فیصد بڑھیں اور 12.364 ارب امریکی ڈالر تھیں تاہم ملک میں درآمدات بھی بڑھیں اور جولائی۔

(جاری ہے)

نومبر 2021ء کے عرصے کے دوران کافی زیادہ تجارتی خسارہ رہا لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہماری برآمدات بڑھی ہیں، مسلم لیگ (ن) کے پانچ سالہ دور میں ماہانہ برآمدات میں اضافہ 2 ارب ڈالر تھا جبکہ ہماری حکومت کے دور میں تین ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر (ن) لیگ کے دور میں جون 2018ء کو 9 ارب ڈالر تھے جو اب 20 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں اور اس وقت بھی ہمارے پاس تین ماہ کی درآمدات کے ذخائر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں مختلف اشیاء کی قیمتیں بڑھی ہیں، چینی اور گندم ہمیں درآمد کرنا پڑی ہے، کرپشن پر آج ہمیں وہ لوگ لیکچر دے رہے ہیں جن کی قیادت فرار ہو کر باہر بیٹھی ہے اور انہوں نے سوئس بینک بھرے اور پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکائونٹ خسارے اور گردشی قرضے میں کمی آ رہی ہے، وزیر خزانہ نے بتا دیا ہے کہ مہنگائی کے مسئلے پر بھی حکومت تین چار ماہ میں قابو پا لے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں