
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں مالی کرپشن شامل نہیں ہے، فواد چودھری
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ابھی پوری شائع نہیں ہوئی، رپورٹ میں پاکستان کا سکور رول آف لاء کے باعث نیچے گیا، کرمینل جسٹس ریفارمز سے رول آف لاء میں بہتری آئے گی۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
منگل 25 جنوری 2022
17:17

(جاری ہے)
فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ نے کرمینل لاء ترامیم کی منظوری دی ہے، ترمیم کے تحت ہر کریمینل کیس کا فیصلہ 9 ماہ میں کرنالازمی ہو گا، فیصلے میں زائد وقت لگا تو مجسٹریٹ یا جج وجوہات بیان کریگا کہ التواء کیوں ہوا، اگرمتعلقہ جج مناسب وجوہات بیان نا کرسکا تو کارروائی ہوگی۔
فواد چودھری نے کہا کہ ایس ایچ او کی تعلیمی قابلیت کم ازکم بی اے لازمی ہو گی، پراسیکیوشن کے دائرہ اختیار کو بھی بڑھایا جا رہا ہے، ہر کرمینل کیس کا فیصلہ 9 مہینے میں کرنا ہوگا، 9 ماہ میں فیصلہ نہ کرنے پر جج چیف جسٹس کو وجہ لکھ کر دے گا۔ پلی بارگین کرمینل مقدمات میں شامل کررہے ہیں، پولیس کو ضمانت کی پاوردی جارہی ہے، چیک کے مقدمات میں ضمانت ہوسکے گی، چالان پیش کرنے کی مدت 14 دن سے بڑھا کر45 دن کرنے کی تجویز دی ہے، ماڈرن ڈیوائسز کو شواہد کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے، کرپشن سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بھی گفتگو ہوئی، فنانشل کرپشن میں اضافہ نہیں ہوا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ابھی پوری شائع نہیں ہوئی، رپورٹ میں مالی کرپشن شامل نہیں ہے، پاکستان کا سکور رول آف لاء کے باعث نیچے گیا، پاکستان میں رول آف لاء پر کام کرنے کی ضرورت ہے، کرمینل جسٹس ریفارمز سے رول آف لاء میں بہتری آئے گی، ہائی پروفائل اور اہم مقدمات کی سماعت براہ راست دکھائی جانی چاہیے، شہباز شریف کا کیس براہ راست نشر کیا جائے، آصف زرداری کا اومنی کیس بھی براہ راست دکھایا جائے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
اسلام آباد سے متعلقہ
اسلام آباد خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
منگنی ٹوٹنے پر سابقہ منگیتر نے شادباغ سے بچی کو اغوا کیا، سی سی پی او لاہور
-
’’فوج نیوٹرل ہے تو اب بھی نیوٹرل رہے، ہماری سیاست پرامن ہے‘‘
-
لاہور ہائیکورٹ کا حکم، دسویں جماعت کی طالبہ کو ساہیوال سے بازیاب کرالیا گیا
-
چوہدری پرویزالہی کی نون لیگ اور اتحادی جماعتوں کو تکنیکی مات‘پنجاب اسمبلی کے رولزآف بزنس کے تحت اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد خارج ہوچکی ہے. مبصرین
-
عمران خان نے25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیوں کیا، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے وجہ بتا دی
-
’’خونی مارچ نہیں ہونے دیں گے، کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتے‘‘
-
ملک دیوالیہ ہو نہیں رہا بلکہ ہوچکا ہے، مولانا فضل الرحمان کا بیان
-
صحافیوں پر مقدمات، سابق وزیراعظم عمران خان کا اہم بیان
-
وزیراعظم شہباز شریف کو بلوچستان کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلئے جاری آپریشن پر تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی
-
امپورٹ آئٹم پر پابندی حکومت کی گھبراہٹ کا ثبوت ہے، ان سے کام نہیں چل رہا، شوکت ترین
-
پی ٹی آئی چیئرمین کہاں سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے؟ عمران خان نے بتا دیا
-
"ان کو اسلام آباد نہ آنے دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنےدوں گا"
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.