(سپورٹس نیوز )

پاکستان 20 کروڑ کی آبادی کا خوبصورت ملک، کرکٹ ، ہاکی ، سکوائش کی طرح فٹبال کا بھی بہت ٹیلنٹ موجود ہے ،مائیکل اون ٴْمجھے یقین ہے ملک فٹبال میں قدم بہ قدم کامیابیوں کو چھوئے گا ، وہ کامیاب نوجوان پروگرام کے چیئرمین عثمان ڈار اور سینٹ ہٹرک آئرلینڈ کلب کے غیر ملکی آفیشلز ، جی وی سی کے چیئرمین یاسر محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 25 جنوری 2022 18:50

ص اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) فٹبال کے لیجنڈ کھلاڑی مائیکل اون نے کہا ہے کہ پاکستان 20 کروڑ کی آبادی کا ایک خوبصورت ملک ہے ۔ جہاں کرکٹ ، ہاکی ، سکوائش کی طرح فٹبال کا بھی بہت ٹیلنٹ موجود ہے چونکہ پاکستان نوجوان آبادی کا بڑا ملک ہے ۔ اس لئے مجھے یقین ہے کہ یہ فٹبال میں قدم بہ قدم کامیابیوں کو چھوئے گا ۔ وہ کامیاب نوجوان پروگرام کے چیئرمین عثمان ڈار اور سینٹ پیٹرک آئرلینڈ کلب کے غیر ملکی آفیشلز ، جی وی سی کے چیئرمین یاسر محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

قبل ازیں عثمان ڈار نے کہا ہم بیک وقت فٹبال کے ملکی جھگڑوں کو نمٹانے کے ساتھ ساتھ فٹبال کے فروغ اور فٹبال کلچر کو فروغ دینے کے لئے ان لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے جو فٹبال پر دسترس رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے یوتھ کو کھیلوں کے نہ صرف مواقع فراہم کرنا ہے بلکہ انہیں بھرپور سپورٹ فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے دس ریجنز میں ابتدائی ٹرائلز کے ذریعے فٹبال کے 100 کھلاڑی منتخب کرنا ہے اور پھر فروری کے پہلے ہفتے میں کراچی میں فائنل ٹرائلز کے ذریعے 20 باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کر کے آئرلینڈ بھیجنا ہے تاکہ وہاں ان کھلاڑیوں کی گرومنگ کرکے انہیں پاکستان کے لئے استعمال کرنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں میں اعتماد اور لیڈر شپ صلاحیتوںکو نکھارنے کے لئے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ایک صحت مند قوم کی تشکیل بھی ہے ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں