ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر وزیراعظم اور وزراء کا ردعمل حیران کن ہے، سینیٹر شیر ی رحمن

اپنا قبلہ درست کرنے کے بجائے پوری حکومت ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اور رپورٹ پر سوال اٹھا رہی ہے، نائب صدر پیپلزپارٹی

بدھ 26 جنوری 2022 14:13

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر وزیراعظم اور وزراء کا ردعمل حیران کن ہے، سینیٹر شیر ی رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر وزیراعظم اور وزراء کا ردعمل حیران کن ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اپنا قبلہ درست کرنے کے بجائے پوری حکومت ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اور رپورٹ پر سوال اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہر شہری کو معلوم ہے موجودہ وفاقی حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے۔

انہوںنے کہاکہ میں نا مانوںکے رویے سے حقیقت تبدیل نہیں ہو جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ نیب چیئرمین نے خود کہاتھا اس حکومت کے کرپشن کیسز کھلے تو یہ چل نہیں سکے گی۔ انہوںنے کہاکہ چینی، گندم، ادویات، پیٹرول، بلین ٹری سونامی اور دیگر میگا کرپشن کیسز کی انکوائری ہوئی تو ’’صاف چلی شفاف چلی‘‘کی اصلیت کھل کر سامنے آ جائے گی،احتساب کے ادراے پر تالا لگانے والے بڑھتی کرپشن کو جھٹلا رہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں