مصدق عباسی کو شہزاد اکبر کی جگہ مشیر احتساب بنائے جانے کا فیصلہ

بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی کی بطور معاون خصوصی برائے احتساب تعیناتی کا نوٹیفیکیشن آج جاری ہونے کا امکان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 26 جنوری 2022 16:20

مصدق عباسی کو شہزاد اکبر کی جگہ مشیر احتساب بنائے جانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2022ء) بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی احتساب کا قلمدان دئیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر  اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے جس کے بعد بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی احتساب کا قلمدان دئیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا اور اب شہزاد اکبر کی جگہ نئے مشیر احتساب کی تقرری کے معاملے سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصدق عباسی کو شہزاد اکبر کی جگہ مشیر احتساب بنائے جانے کا امکان ہے۔ مصدق عباسی ماضی میں نیب میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی کی بطور معاون خصوصی برائے احتساب تعیناتی کا نوٹیفیکیشن آج جاری کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے شہزاد اکبر عہدے مستعفی ہو گئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کرلیا، شہزاد اکبر نے مشیر احتساب و داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہزاد اکبر کا کہنا تھا امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے۔ شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی سے وابستہ رہوں گا، قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی جس کے مطابق شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیراعظم کی ناراضی تھی۔جبکہ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کے بعد دو اور استعفے بھی تیار ہیں جن میں ایک وزیر بھی شامل ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں