پاکستان سنگل ونڈومنصوبہ میں پاکستان کے ساتھ مکمل معاونت کررہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک

بدھ 26 جنوری 2022 16:58

پاکستان سنگل ونڈومنصوبہ میں پاکستان کے ساتھ مکمل معاونت کررہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جنوری 2022ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ پاکستان سنگل ونڈومنصوبہ میں بینک پاکستان کے ساتھ مکمل معاونت کررہاہے، منصوبہ سے تجارتی مسابقت میں اضافہ ہوگا اورتجارتی سامان کی منتقلی میں وقت، لاگت اور پیچیدگیوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سنگل ونڈو سسٹم ( پی ایس ڈبلیو) تجارتی سہولت فراہم کرنے والا اقدام ہے جس سے پاکستان کی سرحدوں کے پار سامان کی منتقلی میں وقت، لاگت اور پیچیدگیوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ سرحد پار تجارتی ضوابط کی بہتر تعمیل کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا ۔

پاکستان سنگل ونڈو کامنصوبہ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیوٹی او) کے تجارتی سہولت کے معاہدے کے تحت شروع کیا گیاہے جس سے پاکستان کی تجارتی مسابقت میں نمایاں اضافہ ہوگا ۔ایشیائی ترقیاتی بینک تجارتی اور مسابقتی پروگرام کے تحت پاکستان سنگل ونڈو کے لیے متعلقہ ادارہ جاتی اور قانونی تبدیلیوں میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔ بینک نے رسک مینجمنٹ سسٹم کو ڈیزائن اور لاگو کرنے کے لیے تکنیکی مدد بھی فراہم کی جو کارگو کلیئرنس کے وقت کو کم کرنے کے لیے اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں