پاکستان اور گنی کا تجارت، سیاست ، دفاع اور انسداد دہشتگردی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعاد

وزیر خارجہ کا گنی کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ، گنی کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا iشاہ محمود قریشی کا قازقستان کے ہم منصب سے بھی ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال د* پاکستان اور قازقستان کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،وزیر خارجہ

بدھ 26 جنوری 2022 18:50

ی*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) پاکستان اور گنی نے تجارت، سیاست ، دفاع اور انسداد دہشتگردی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعاد کیا ہے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گنی ہم منصب ڈاکٹر موریسنڈا کویاتے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اپنے تاریخی دوستانہ اور باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات کا تذکرہ کیا جو مشترکہ تاریخ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر ہم آہنگی سے منسلک ہیں۔

وزیر خارجہ نے گنی کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ۔ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ، افریقہ یونین، او آئی سی جیسے فورمز میں، گنی کی مثبت شراکت کو سراہا ۔

(جاری ہے)

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور گنی کے درمیان دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور کثیرالجہتی فورمز پر روایتی باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور گنی کے درمیان تجارت، سیاست ، دفاع اور انسداد دہشتگردی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت کے لیے دوطرفہ میکانزم قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ گنی کے وزیر خارجہ ڈاکٹر موریسنڈا کویاتے نے کہا کہ گنی پاکستان کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔گنی دنیا میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کلیدی کردار کا معترف ہے۔ دریں اثناء وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قازقستان کے وزیر خارجہ مختار تلیبردی کیساتھ بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔شاہ محمود قریشی کا کہناتھا پاکستان اور قازقستان کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان پائیدار اور دیرپا اقتصادی و تجارتی شراکت داری،سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ نے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے مناسب اقدامات کرنے اور نومبر 2021 میں الماتے میں منعقدہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے آخری اجلاس کے دوران کیے گئے فیصلوں پر جلد عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ فریقین کا مشترکہ مفاد کے تمام امور پر، اقوام متحدہ، او آئی سی، ایس سی او اور ای سی او سمیت علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون کے فروغ کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے 19 دسمبر 2021 کو اسلام آباد میں منعقدہ وزرائے خارجہ کونسل (CFM) کے غیر معمولی اجلاس میں اعلیٰ سطحی قازق وفد کی شرکت پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور قازقستان کے مابین دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں