بریگیڈ یئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کسی کی نہیں سنتے‘ چوروں ڈاکوؤں کو پکڑیں گے

وزیراعظم ایک نیا سخت اور ایکٹو افسر لائے ہیں‘ شہزاد اکبر کے جانے کا ماتم کرنے والے اب انتظار کریں اور دیکھتے ہیں مستقبل قریب میں کیا ہوتا ہے ۔ سینئر صحافی شاہین صہبائی کا تجزیہ

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 27 جنوری 2022 15:09

بریگیڈ یئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کسی کی نہیں سنتے‘ چوروں ڈاکوؤں کو پکڑیں گے
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 جنوری 2022ء ) بریگیڈ یئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کسی کی نہیں سنتے ‘ چوروں ڈاکوؤں کو پکڑیں گے ، ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و تجزیہ کار شاہین صہبائی نے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نئے مشیر برائے احتساب بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی ایک سیدھے شوٹر ہیں ، انہوں نے پیر پگارا کے آدمیوں کو بھی پکڑ لیا تھا جس پر پرویز مشرف کو مداخلت کرنا پڑی ۔

 
 
شاہین صہبائی نے کہا کہ وزیراعظم اب چوروں اور ڈاکوؤں کے لیے ٹاؤن میں ایک نیا ، سخت اور ایکٹیو شیرف لائے ہیں ، شہزاد اکبر کی جگہ بریگیڈیئر عباسی اب چوروں ڈاکوؤں کو پکڑیں گے ، وہ ایک سیدھے سپاہی ہیں ، وہ کسی کی نہیں سنتے ، اس لیے شریف اب بچ نہیں سکتے ، تنقید کرنے والے ذرا انتظار کرلیں نظرآجا ئےگا عمران خان نے کیا زبردست فیصلہ کیا ، شہزاد اکبر کے جانے کا ماتم کرنے والے اب انتظار کریں اور دیکھتے ہیں مستقبل قریب میں کیا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

 
 
یاد رہے کہ بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے احتساب کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے ، کیوں کہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے، جس کے بعد بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی احتساب کا قلمدان دیا گیا ہے ،مصدق عباسی ماضی میں نیب میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ، بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی کی بطور معاون خصوصی برائے احتساب تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں