غریب کی دعاؤں سے اللہ کی برکت آتی ہے، وزیراعظم

کہ اگر کوئی سمجھتا ہے قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک ترقی کر سکتا ہے تو وہ خوابوں کی دنیا میں رہتا ہے، عمران خان

جمعرات 27 جنوری 2022 15:53

غریب کی دعاؤں سے اللہ کی برکت آتی ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب کی دعاؤں سے اللہ کی برکت آتی ہے۔کریمنل جسٹس سسٹم میں ریفارمز سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک ترقی کر سکتا ہے تو وہ خوابوں کی دنیا میں رہتا ہے، کرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات قانون کی حکمرانی کی جانب ایک قدم ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ معاشرے میں جب تک انصاف نہیں ہو گا خوشحالی نہیں آئے گی، جیسے جیسے چھوٹے لوگوں کو تحفظ دیں گے اللہ کی برکتیں آئیں گی، غریب آدمی کو طاقتور کے خلاف انصاف ملتا ہے تو غریب دعائیں دیتا ہے، غریب کی دعاؤں سے اللہ کی برکت آتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کرکٹ میں نیوٹرل امپائر کے لیے بہت جدوجہد کی، تنقید بھی ہوئی لیکن کامیاب ہوئے، ہم الیکشن میں بھی ٹیکنالوجی لانے کی کوشش کر رہے ہیں، سسٹم میں ٹیکنالوجی کا سب سے زیادہ فائدہ عام آدمی کو ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں