ملک بھر میں 63 ہزار 272 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، وزارت قومی صحت

جمعرات 27 جنوری 2022 15:53

ملک بھر میں 63 ہزار 272 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، وزارت قومی صحت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) ملک بھر میں گزشتہ گھنٹوں میں 63 ہزار 272 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 ہزار 272 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن میں سے 7539 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت شرح 11.91 فیصد رہی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25ریکارڈ کی گئی ہے ،1240مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں