وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے واقعہ پر بہت افسوس ہوا ،پرٴْامن احتجاج سب کا آئینی وجمہوری حق ہے، شازیہ مری

ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے امن کو ایک بار پھر خراب کرنے کی بجائے انہیں مذاکرات کرنے کو ترجیح دینی چاہیے، بیان

جمعرات 27 جنوری 2022 16:32

وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے واقعہ پر بہت افسوس ہوا ،پرٴْامن احتجاج سب کا آئینی وجمہوری حق ہے، شازیہ مری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے واقعہ پر بہت افسوس ہوا ہے اورپرٴْامن احتجاج سب کا آئینی وجمہوری حق ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی احتجاج کے جمہوری حق کو ہمیشہ استعمال کرتی آئی ہے اورآج بھی وہ حق استعمال کر رہی ہے اور ماضی میں ریاستی اداروں کے مظالم کا سامنا کیا تاہم پیپلزپارٹی کی جماعت نے آئین اورقانون کو کبھی نہیں توڑا۔ شازیہ مری نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے امن کو ایک بار پھر خراب کرنے کی بجائے انہیں مذاکرات کرنے کو ترجیح دینی چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں